وٹامن سی فالج کے مریضوں کی صحت کی طرف بحالی میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے، ماہرین

واشنگٹن ۔ : امریکی ماہرین صحت نے کہا ہپے کہ وٹامن سی فالج کے مریضوں کی صحت کی طرف بحالی ، بلڈ پریشر کو کنٹرول اور متوازن رکھنے میں مددگار ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن سی کا استعمال کولیسٹرول، اعصابی تناو، ہڈیوں ، ناخنوں کی کمزوری، الرجی اور خشک جلد سے بچاو سمیت دل کی بیماریوں سے بچاو کے لئے بھی مفید ہے۔
ماہرین کے مطابق سردی کے موسم میں نزلہ زکام ایک عام بیماری تصور کی جاتی ہے جبکہ وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ زکام سے بچا جا سکتا ہے اور ایک شخص کو دن میں 75 سے 90 ملی گرام وٹامن سی استعمال کرنا چاہیے۔ قدرتی طور پر کینو وٹامن سی سے مالا مال پھل ہے اور اس میں 85 فیصد کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ اس میں کولیسٹرول کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے، دن میں کم از کم دو کینو کے استعمال سے نہ صرف غذائی ضرورت پوری ہوتی ہے بلکہ کمزور جسم والے افراد اور بچوں میں بھوک کی اشتہا بڑھانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔
کینو کے متواتر استعمال سے قوت مدافعت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول، اعصابی تناو، ہڈیوں ، ناخنوں کی کمزوری، الرجی ، خشک جلد سے بچاو اور دل کی بیماریوں سے بچاو فراہم کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp