امیتابھ بچن اپنی فلم ’’ شو بائٹ‘’ کی ریلیز میں تاخیرپر پریشانی کا شکار

براہِ مہربانی ۔۔۔ براہِ مہر بانی ۔۔۔ براہِ مہربانی جو بھی تاخیر کا ذمہ دار ہو، پلیز اب فلم کو ریلیز کردیا جائے‘امیتابھ بچن

ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر 50 سال سے راج کرنے والے امیتابھ بچن اپنی فلم ’’ شو بائٹ‘’ کی ریلیز میں تاخیر ہونے پر اضطراب و پریشانی کا شکار ہو گئے۔بھارتی فلم انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن اپنی نئی فلم ’’ شو بائٹ‘‘ کی ریلیز کے لیے بے چین دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فلم کو ریلیز کرنے کی پٴْر زور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’براہِ مہربانی ۔
۔۔ براہِ مہر بانی ۔۔۔ براہِ مہربانی جو بھی تاخیر کا ذمہ دار ہو، پلیز اب فلم کو ریلیز کردیا جائے جس کی تیاری کے لیے بہت محنت کی گئی ہے اور تکلیفیں اٴْٹھائی ہیں۔ تخلیقی کام کا قتل نہ کریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی ریلیز میں تاخیر کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا تاہم کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کہ فلم کی ریلیز میں تاخیر پروڈکشن ہائوس کے درمیان قانونی جنگ ہو تاہم وجہ جو بھی ہو اسٹار اداکار کی بے چینی اور اضطراب سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فلم اپنی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاری کے لحاظ سے منفرد ہوگی۔
شو بائٹ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو ’’ خودی‘‘ کی تلاش میں دربدر پھرتا ہے وہ کبھی خود کو صحرا میں ڈھونڈتا ہے تو کبھی اپنے نفس کو پہاڑوں اور میدانوں میں تلاش کرتا ہے کبھی جنگلوں میں اپنی ذات کی تلاش میں دن و رات ایک کرتا ہے تو کبھی پٴْر ہجوم بستی میں مراقبہ کرتے ہوئے خود میں جھانکتا ہے اور وہ اپنے خالق کی سب سے احسن تخلیق کی وجہ جاننے کے لیے دنیا بھر کا سفر کرتا ہے۔فلم کے ہدایت کار شوجیت سرکار نے اپنے ذات کی تلاش میں بھٹکتے شخص کی کہانی کو خوبصورتی سے فلمایا ہے۔ اس فلم کو امیتابھ کی آپ بیتی بھی کہا جارہا ہے، فلم کے نغموں کے بول معروف شاعر گلزار نے لکھے ہیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp