تھیٹر کا عالمی دن کل منایاجائے گا

لاہور۔26 مارچ : پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن کل منگل کو منایاجائیگا۔ اس موقع پر خصوصی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ اس دن کی مناسبت سے واکس ، سیمینارز ، کانفرنسزکابھی اہتمام کیا جائیگاجس میں تھیٹر کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ فن کے شائقین نے توقع ظاہر کی کہ ورلڈ تھیٹر ڈے شائقین کیلئے صاف ستھری اور صحت مندو معیاری تفریح کا شاندارذریعہ ثابت ہوگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp