فلم’ ’زیرو‘‘ رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی

شاہ رخ کے علاوہ فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی

ممبئی : بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم میں کام کرنے جارہے ہیں، جس کے نام کا اعلان اداکار نے آخر کار کردیا۔شاہ رخ خان اس فلم میں چھوٹے قد کے آدمی کا کردار ادا کررہے ہیں، جس میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔شاہ رخ خان کی اس فلم کی پہلی جھلک کا انتظار بھی مداح طویل عرصے سے کررہے تھے، اور اداکار نے فلم کے نام کا اعلان اپنے کردار کی ایک جھلک کے ساتھ ہی کیا۔ شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف اس سے قبل ایک ساتھ 2012 کی فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں کام کرچکے ہیں۔ان کی نئی فلم’ ’زیرو‘‘ رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 26 مارچ 2018

Share On Whatsapp