فلم ’’داس دیو‘‘ رواں سال 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی

ممبئی : بالی وڈ فلم ’’داس دیو‘‘ رواں سال 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار فلم ’’داس دیو‘‘ رواں سال 23 مارچ کو ریلیز کی جانی تھی تاہم اب یہ فلم 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی اس سلسلے میں ہدایتکار سودھیر مشرا کا کہنا ہے کہ فلم کے ڈسٹریبیوٹرز اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ ‘‘ اور ٹائیگر شروف کی فلم ’’باغی 2 ‘‘ کے ساتھ باکس آفس پر ٹکرائو نہیں چاہتے جس کے باعث ہم نے فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے کر دی اور ہمیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ رومانوی سیاسی تھرلر فلم میں اداکار راہول بھٹ، ادیتی رائو حیدری، ریچا چڈا، انوراگ کشپ، سوربھ شکلا، دلیپ طاہل، انیل گورج اور دیگر شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 مارچ 2018

Share On Whatsapp