بالی وڈ اداکارسورج پنچولی رقص پر مبنی فلم میں جلوہ گر ہوں گے

ممبئی : بالی وڈ اداکارسورج پنچولی رقص پر مبنی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سورج پنچولی فلم ’’ہیٹ سٹوری 4 ‘‘ کے بعد ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی رقص پر مبنی فلم میں جلوہ گر ہوں گے، فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے اس سلسلے میں اداکارسورج پنچولی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے رقص کے شوقین رہے ہیں اور جب مجھے معلوم ہوا کہ یہ رقص پر مبنی فلم ہو گی اور اس کیلئے مختلف قسم کے رقص سیکھنے ہوں گے تو مجھے بے حد خوشی ہوئی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 مارچ 2018

Share On Whatsapp