Daisy Irani Reveals How She Was Raped When She Merely 6 Years Old

ماں نے جس شخص کو گارجین بنا کر میرے ساتھ بھیجا تھا اسی نے ریٹ کیا ،ْ ڈیزی ایرانی

, واقعہ کا اپنی ماں سے ذکر بھی کیا ،ْ کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،ْ والدہ ہر قیمت پر مشہور اداکارہ بنانا چاہتی تھیں ،ْ انٹریو

ممبئی : گذشتہ صدی کی پچاس کی دہائی میں نیا دور اور دھول کا پھول جیسی فلموں سے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنا فلمی کریئر شروع کرنے والی ڈیزی ایرانی نے کہاہے کہ ماں نے جس شخص کو گارجین بنا کر میرے ساتھ بھیجا تھا اسی نے ریٹ کیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیزی نے بتایا کہ ان کی ماں نے فلم 'ہم پنچھی ایک ڈال کے کی شوٹنگ کیلئے انھیں مدراس بھیجا تھا اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی۔
ان کی ماں نے جس شخص کو گارجین بنا کر ان کے ساتھ بھیجا تھا اسی نے ہوٹل کے کمرے میں ان کا ریپ کیا۔می ٹو ہیش ٹیگ کا حصہ بنتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ان کی والدہ ہر قیمت پر انھیں مشہور اداکارہ بنانا چاہتی تھیں اور انھیں آؤٹ ڈور شوٹ کیلئے جس شخص کے ساتھ ان کی ماں نے انھیں تنہا بھیجا تھا اسی شخص نے ان کا ریپ کیا۔ڈیزی کے مطابق اس شخص نے انھیں دھمکایا کہ اگر کسی سے شکایت کی تو جان سے مار دوں گا حالانکہ کچھ ماہ بعد ڈیزی نے اپنی ماں سے اس واقعہ کا ذکر کیا لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 مارچ 2018

Share On Whatsapp