رنبیر کپور نے فلم ’’براہمسترا ‘‘ کیلئے بھارتی مارشل آرٹس کی مختلف مہارتیں سیکھنے کا فیصلہ کرلیا

ممبئی : بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے فلم ’’براہمسترا ‘‘ کیلئے بھارتی مارشل آرٹس کی مختلف مہارتیں سیکھنے کا فیصلہ کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار رنبیر کپور ان دنوں میں فلم ’’براہمسترا ‘‘ کی عکسبندی کے لئے بلغاریہ میں موجود ہیں جس کے بعد وہ فلم میں سٹنٹس اور ایکشن مناظر کی عکسبندی کے لئے بھارتی مارشل آرٹس کی چند مہارتیں جن میں کالاریپایٹو اور ورما کالائی شامل ہیں سیکھیں گے جبکہ ہوین لنگلون کی بنیادی تربیت بھی لیں گے جو مسلح اور غیر مسلح لڑائی پر مشتمل ہے ،ْہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم ’’براہمسترا ‘‘ میں رنبیر کپور کے ساتھ عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ فلم میں امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 مارچ 2018

Share On Whatsapp