ڈرامہ فلم ’یو ور نیور رئیلی ہیئر‘ کا نیا ٹریلر

فلم 6اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم ’ یو ور نیور رئیلی ہیئر‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لین رمسے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی گمشدہ لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی تلاش کیلئے ایک شخص ریسکیو مشن پر روانہ ہوجاتا ہے جہاں اس کا سامنا ایک طاقتور مافیا سے ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جوکوئن فیونکس، ایلکس مینیٹ، جوہن ڈومن، جوڈتھ رابرٹس اور ایلسینڈرو نوولا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔روسا ایٹب کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 6اپریل کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 مارچ 2018

Share On Whatsapp