امیتابھ بچن اور رشی کپور پھر نئی فلم ’102 ناٹ آئوٹ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

فلم 102ناٹ آئوٹ کا نیا پوسٹرریلیزکردیا گیا ،ْ فلم مئی کوریلیز کی جائیگی

ممبئی : بالی وو ڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور کئی سال بعد ایک بار پھر نئی فلم ’102 ناٹ آئوٹ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے جس کا نیا پوسٹرریلیزکردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن اور رشی کپور نوجوان ہدایت کار امیش شکلا کی فلم ’102 ناٹ آئوٹ‘میں ایک ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ،ْفلم کی دیگر کاسٹ میں پریش راول،مکیش ہریاوالا اور جمٹ تریویدی بھی شامل ہیں۔فلم102 ناٹ آئوٹ میں امیتابھ بچن102سالہ معمر شخص کا کردار نبھائیں گے ،ْ رشی کپور 75سالہ بیٹے کے کردار میں نظر آئیں فلم 102نا ٹ آئوٹ کا نیا پوسٹرریلیز کر دیا گیا ،ْ فلم 4مئی کوریلیز کی جائیگی ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 مارچ 2018

Share On Whatsapp