فلم مادرلیس بروکلن کے سیٹ پر آتشزدگی پر قابو پانے والا فائر فائٹر ہلاک

لاس اینجلس : ہالی وڈ کی نئی فلم مادرلیس بروکلن کے سیٹ پر آتشزدگی پر قابو پانے کے دوران فائر فائٹر ہلاک ہو گیا۔عالمی ذرائع ابلاغکے مطابق فلم مادرلیس بروکلن کے پروڈیوسر نے کہا ہے کہ نیویارک میں فلمکی عکسبندی ایک عمارت میں جاری تھی اس دوران آگ بھڑک اٹھی ۔اطلاع دینے کے فوری بعد فائر فائٹر نے آگ پر قابو پانا شروع کیا تاہم فائر فائٹر مشعل آر ڈیوڈسن زخمی ہو گیا اوراسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ پروڈیوسر نے فائر فائٹر کے ہلاک ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 مارچ 2018

Share On Whatsapp