انسان کامیابی کی نسبت ناکامی سے زیادہ سیکھتا ہے، رکول پریت

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ رکول پریت نے کہا ہے کہ ناکامی کامیابی کا ستون ہے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کول پریت نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ہر کسی کا زندگی کے نشیب و فراز سے گزرنا بہت اہمیت رکھتا ہے ، انسان کامیابی کی نسبت ناکامی سے زیادہ سیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اور اگر آپ کو زندگی میں کسی ناکامی کا سامنا نہیں ہوتا تو آپ کو کبھی بھی کامیابی کی قدر معلوم نہیں ہو گی اور نہ ہی آپ کو کامیابی کا کوئی مزا آئے گا اس لئے ناکامی کامیابی کا ستون ہے۔ واضح رہے کہ رکول پریت فلم ،یاریاں، اور عیاری، میں کام کر چکی ہیں۔۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 24 مارچ 2018

Share On Whatsapp