میئر کراچی وسیم اختر نے ایک بار پھر فاروق ستار کو بہادرآباد آنے کی دعوت دیدی

, ایم کیو ایم ایک ہوگئی تو 2018 کے انتخابات میں کلین سوئپ کرینگے، سیوریج و کچرے کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے،میڈیا سے گفتگو

کراچی : میئر کراچی وسیم اختر نے ایک بار پھر فاروق ستار کو بہادرآباد آنے کی دعوت دے ڈالی، ایم کیو ایم ایک ہوگئی تو 2018 کے انتخابات میں کلین سوئپ کرینگے، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کے حکم کے بعد سیوریج و کچرے کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے ۔مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو قرارد پاکستان منظور ہونے پر پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج کا دن پاکستانیوں کیلئے ناقابل فراموش ہے، کراچی: 25 مارچ کو کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا منعقد ہونا ملک خصوصا کراچی کیلئے باعث اعزاز ہے، کراچی: پی ایس ایل کیحوالے سے تمام قانون نافز کرنے والے اداروں کو انکی زمہ۔
داریاں دی گئی ہیں، 2 دن قبل جسٹس ہانی مسلم کے ہمراہ شہر کے بڑے نالوں کا دورہ کیا تھا، حکومت نے اب کے ایم سی کو فنڈز دینا شروع کیا ہے، چیف جسٹس کے حکم کے بعد سیوریج و کچرے کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں کو آپس میں مل جانا چاہئے کیونکہ کراچی کے ووٹرز ایسا چاہتے ہیں، فاروق بھائی کے نہ ماننے کے پیچھے نامعلوم وجوہات ہیں، فاروق بھائی کو آج کے دن کے حوالے سے بہادرآباد آنے کی دعوت دیتا ہوں۔
آپ بہادرآباد آئیں رابطہ کمیٹی آپ ہی کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک ہو گئی تو 2018 کے انتخابات میں کلین سوئپ کرینگے، اس موقع پر میئر کراچی نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور یادداشتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp