پی ایس ایل کا فائنل پشاور زلمی جیتے گی ،منظور وسان کی پیش گوئی

کراچی : وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل پشاور زلمی کی ٹیم جیتے گی ۔جمعہ کو جاری بیان میں منظور حسین وسان نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے 12-12 ہزار کے سات ٹکٹس لیے ہیں۔فیملی سمیت فائنل دیکھنے جاؤں گا۔منظوروسان نے کہا کہ خوشی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل سندھ کے مرکز کراچی میں ہورہا ہے۔ہر جگہ کرکٹ کا جنون دیکھنے کو مل رہا ہی.۔انہوںنے پیش گوئی کی کہ پی ایس ایل کا ٹائٹل پشاور زلمی کی ٹیم جیتے گی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز فائنل کھیلتی تو بہت خوشی ہوتی لیکن یہ بھی اپنی ٹیمیں ہیں ۔سندھ حکومت چوتھا پی ایس ایل کراچی میں کرائے گی ۔میری سپورٹ پشاور زلمی کو ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp