Lighting Dubai's Burj Khalifa On Pakistan Day Program Cancelled

اماراتی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان پر دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا پروگرام اچانک منسوخ کردیا گیا

گزشتہ روز دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد جمعہ کی شام کو ہزاروں پاکستانی دنیا کی طویل ترین عمارت کے گرد جمع ہوگئے، تاہم پروگرام منسوخ ہونے پر پاکستانیوں میں شدید غم و غصہ، تاحال وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں

دبئی : اماراتی حکومت کی جانب سے یوم پاکستان پر دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا پروگرام اچانک منسوخ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس یو پاکستان کے موقع پر دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت دبئی کے برج خلفیہ کو پہلی مرتبہ پاکستان کے پرچم کے رنگ میں رنگا گیا تھا۔ گزشتہ برس کی طرح اس برس بھی یوم پاکستان پر دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس حوالے سےگزشتہ روز دبئی کے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ دبئی کے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام 7 بجے برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا جانا تھا۔ اس لیے جمعہ کی شام کو ہزاروں پاکستانی دنیا کی طویل ترین عمارت برج خلیفہ کے گرد جمع ہوگئے۔ پاکستانیوں کی جانب سے برج خلیفہ کو اپنے قومی پرچم کے رنگ میں دیکھنے کیلئے بے تابی سے انتطار کیا جا رہا تھا۔ تاہم پھر اچانک معلوم ہوا کہ یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔ برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کے پروگرام کے منسوخ ہونے پر پاکستانیوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ اس پروگرام کو اچانک منسوخ کر دیے جانے کی وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp