پاکستان 1947 نہیں بلکہ 1956 میں آزاد ہوا، معروف صحافی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کئی حیران کن دعوے

لاہور : :پاکستان 1947 نہیں بلکہ 1956 میں آزاد ہوا، معروف صحافی نصرت جاوید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کئی حیران کن دعوے کر ڈالے۔نصرت جاوید کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1956 میں پہلا آئین منظور ہوا اس سے پہلے ہم ملکہ برطانیہ کے زیر سایہ تھے ۔آئین کی منظوری کے بعد 23 مارچ کو یوم جمہوریہ پاکستان کے طور پر منایا جانے لگا جو بعد میں صرف یوم پاکستان رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف صحافی نصرت جاوید نے 23 مارچ کے حوالے سے اہم انکشافات کر ڈالے انکا کہنا تھا کہ 14 اگست ہماری تاریخ آزادی ضرور ہے مگر ہمیں اصل آزادی 1947میں نہیں بلکہ 1956میں ملی جب ہم نے 23مارچ 1956کو اپنا پہلا آئین منظور کیا ۔اس سے پہلے ہم برطانیہ کا بنایا ہوا آئین استعمال کرتے تھے جس کے مطابق ہم ملکہ برطانیہ کے باج گزار تھے۔جب 23مارچ 1956کو پہلا آئین منظور ہوا تو 23مارچ کو یوم جمہوریہ پاکستان کے طور پر منایا جانے لگا جو بعد میں صرف یوم پاکستان رہ گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp