پاکستان کیخلاف زہر اگلنے پر ایلن ولنکز نے منہ توڑ جواب دے کر ہندوستانیوں کی بولتی بند کردی

کراچی : :پاکستان کیخلاف زہر اگلنے پر ایلن ولنکز نے منہ توڑ جواب دے کر ہندوستانیوں کی بولتی بند کردی۔ایلن ولکنز نے پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی اور ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی کو منہ توڑ جواب دے ڈالا۔تفصیلات کے مطابق معروف برطانوی کرکٹ کمنٹیٹر ان دنوں پی ایس ایل 3 کے حتمی میچوں کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں ۔انہوں نے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس موقع پر پاکستان میں موجود ہیں۔
انہوں نے پاکستانیوں کے پیار کا شکریہ بھی ادا کیا اور اپنے اردو سکھانے والے استاد کا بھی ۔اس موقع پر ایک بھارتی شہری نے ان کے ٹوئیٹ کے جواب میں کہا کہ ایلن آپ جتنی بھی کوشش کر لیں پاکستان سے باہر پی ایس ایل کو کوئی نہیں جانتا جس پر ایلن والکنز نے اسے منہ توڑ جواب دے ڈالا اور اسے بلاک کر کے کہا کہ تم اسی قابل تھے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp