مارچ کے حوالے سے ہونیوالے کرکٹ میچ میں اکاخیل زلمی کی فتح

خیبرایجنسی۔ : باڑہ اکاخیل میں 23مارچ کے حوالے سے ہونے والے میچ میں اکاخیل زلمی نے فرنٹیئر کول اور خاصہ دار فورس کی مشترکہ ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ باڑہ کے علاقے اکاخیل ملوارڈ میں ایف سی کے 165 ونگ کے زیر اہتمام ایف سی اور خاصہ دار کے مشترکہ ٹیم نے علاقائی ٹیم ملوارڈ ٹائیگرز کے ساتھ کرکٹ کا دوستانہ میچ کھیلا۔ اکاخیل زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے دس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو چالیس رنز بنائے ۔
جس کے جواب میں فرنٹیئر کور اور خاصہ دار کی مشترکہ ٹیم ایک سو چالیس رنز کا پیچھا کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک سو پچیس رنز بنا سکی ۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ارشد توفیق مہمان خصوصی تھے تاہم 165 ونگ کمانڈر کرنل عمران نے تمام تر پروگرام علاقائی لوگوں کے ساتھ مل کر ترتیب دیا تھا جس میں علاقے کے ہزاروں لوگوں اور سکول کے بچوں نے شرکت کی۔
مِلوارڈ کے سمہ گڑھی ہائی سکول گرائونڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں پولیٹیکل نائب تحصیلدار محمد ریاض آف لوند خوڑ، چیف آف اکاخیل ملک ظاہر شاہ ، حاجی یونس کنٹرکٹر، قومی وطن پارٹی کے عجب آفریدی ، سیکیورٹی فورسز کے حکام سمیت کثیر تعداد میں علاقائی لوگوں نے شرکت کی ۔ آخر میں سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر ارشد توفیق نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp