PSL Final Becomes Battle Between Mahira Khan And Fawad Khana

سپر لیگ کا فائنل ، سوشل میڈیا صارفین نے 2 فنکاروں کا مقابلہ قرار دیدیا

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مداحوں نے پشاور زلمی کی سفیر ماہرہ خان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے سفیر فواد خان کی تصاویر شیئر کرکے پی ایس ایل فائنل کو ان دونوں کا مقابلہ قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان نے 21 مارچ کو لاہور میں ہونے والی میچ میں پشاور زلمی کی جیت پر ایک ٹوئٹ کی جہاں پشاور زلمی کو مبارکباد پیش کی، وہیں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی والدہ ان سے بات نہیں کر رہیں۔
اگرچہ ماہرہ خان نے ٹوئیٹ میں یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کی والدہ ان سے کیوں خفا ہیں، تاہم ان کی ٹوئیٹ سے لگ رہا تھا کہ ان کی والدہ کراچی کنگز جبکہ وہ پشاور زلمی کو سپورٹ کر رہی تھیں۔ان کی اسی ٹوئیٹ پر کئی لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے۔کئی افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ اگر والدہ آپ سے بات نہیں کر رہیں تو آپ ان سے بات کرلیں، کچھ نے کہا کہ ان کا غصہ اس وقت ٹھنڈا ہوگا جب پشاور زلمی فائنل جیت جائے گی تاہم سبرینا کے ٹوئٹر ہینڈل سے ماہرہ خان اور فواد خان کی ایک ساتھ تصاویر شیئر کرکے یہ تاثر دیا گیا کہ دراصل کراچی میں پشاور اور اسلام آباد کا نہیں بلکہ ماہرہ اور فواد کا مقابلہ ہوگا۔ان دونوں کی تصاویر کے ساتھ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائٹڈ کے لوگو بھی دئیے گئے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp