Two Fake Journalists Arrested From Outside Cricket Stadium

پاکستان سپر لیگ کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کا منصوبہ بروقت ناکام بنا دیا گیا

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے ایلیمنیٹر میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم کے باہر سے دو جعلی گارڈز گرفتار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے ایلیمنیٹر میچ کے دوران سٹیڈیم کے احاطے سے دو جعلی صحافیوں کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے جعلی کارڈز بھی بر آمد ہوئے ،پولیس نے گرفتار ملزموں سے تفتیش شروع کردی ہے اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کا تعلق قبائلی ایجنسی کے علاقے لوئر دیر سے ہے اور ان کی شناخت تواب خان اورعبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ 

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp