دسواں آل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ شروع ہو گیا

ساہیوال۔23 مارچ : دسواں آل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ ہاکی سٹیڈیم ساہیوال میں شروع ہو گیا جو 30مارچ تک جاری رہے گا۔ افتتاحی میچ میں رینالہ خورد اور عارفوالا کی ہاکی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیر ساہیوال و سابق صدر ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حاجی سہیل انجم نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کریں اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں ۔
کھیلوں کے انعقاد سے کھیلوں کے گرائونڈ آباد ہوں گے اور نوجوان منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت صحتمندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں گے ۔انہوںنے ٹورنامنٹ کے آرگنائز ر مہرمحمدعباس اور ان کے ساتھی محمدہارون بٹ ودیگر کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ان کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ ان کے اس اقدام سے ساہیوال میں نہ صر ف ہاکی کے کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ ساہیوال کانام پنجاب بھرمیں روشن ہو گا اور نوجوانوں کو ہاکی کے شاندار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp