فلم کیسری کے لئے پگڑی پہننا باعث فخر محسوس ہوتا ہے، اکشے کمار

ممبئی : بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ فلم کیسری میں اپنے کردار کے لئے پگڑی پہننا باعث فخر محسوس ہوتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کمار نے فلم نانک شاہ فقیر کے ٹریلر لانچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم سنگھ از کنگ اور سنگھ از بلنگ کے بعد اب وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے فلم کیسری کی عکسبندی میں مصروف ہیں اور فلم میں اپنے کردار کے لئے ہر بار جب پگڑی پہنتے ہیں تو ان کا دل فرط جذبات سے بھر جاتا ہے اور باعث فخر محسوس ہوتا ہے۔۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp