کرن جوہر کی جم جانے سے متعلق نفرت سے بھرپور نظم پر مبنی مزاحیہ وڈیوانسٹاگرام پر شیئر

ممبئی : بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ انہیں جم جانا بلکل بھی اچھا نہیں لگتا کیونکہ وہ جب بھی اس متعلق سوچتے ہیں تو ان کے دماغ میں شیطانی خیالات آنے لگتے ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے انسٹاگرام پر جم کے اندر کھڑے ہوئے اس کے متعلق نفرت سے بھرپورنظم پڑھتے ہوئے مزاحیہ وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ذہن میں شیطانی خیالات آتے ہیں جب میں اس متعلق سوچتا ہوں،میرے پاس اس کے لئے منفی سوچیں ہیں،میں اس کے لئے حقیر کا لفظ محسوس کرتا ہوں ہے، مجھے اس سے نفرت ہے، مجھے جمنازیم سے نفرت ہے۔ اداکار کرن جوہر نے وڈیو کا عنوان مائی ہیٹ سٹوری 5 لکھا ہے۔۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 23 مارچ 2018

Share On Whatsapp