الیکشن کمیشن کو ملک میں نئی حلقہ بندیوں پر اب تک صرف 12 اعتراضات موصول ہوئے

اسلام آباد ۔ : الیکشن کمیشن کو ملک میں نئی حلقہ بندیوں پر اب تک صرف 12 اعتراضات موصول ہوئے ہیں، اعتراضات جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق کمیشن کو حلقہ بندیوں پر اب تک پنجاب سے 11 اور خیبرپختونخوا سے ایک اعتراض موصول ہوا ہے۔ اعتراض جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 اپریل ہے جبکہ یہ اعتراضات ایک ماہ میں نمٹائے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp