Rain Stopped In Lahore Before Karachi Kings, Peshawar Zalmi Eliminator

پی ایس ایل 3 کا دوسرا ایلیمینیٹر میچ ؛لاہور میں بارش رک گئی

, پچ کو خشک کرنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی خدمات فراہم کر دی گئیں،ہیلی کاپٹر کی مدد سے پچ کو خشک کرنے کا عمل جاری

لاہور : پی ایس ایل 3 کا دوسرا ایلیمینیٹر میچ ،لاہور میں بارش رک گئی۔ہیلی کاپٹر کی مدد سے پچ کو خشک کرنے کا عمل جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 3 کا دوسرا ایلیمینیٹر میچ لاہور میں ہونے جا رہا ہے جس میں پشاور زلمی کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہوئے جا رہے ہیں۔دوسری طرف لاہور کا موسم مسلسل اتار چڑھاو کا شکار ہے۔
شہر میں وقفے وقفے سے مسلسل بارش ہو رہی ہے تا ہم اب بارش رک چکی ہے اور قذافی سٹیڈیم کی گراونڈ کو خشک کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔پی سی بی کی جانب سے میچ کو بروقت شروع کرنے کے لیے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے ۔پی سی بی نے پچ کو خشک کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کر لیں۔پچ کو خشک کرنے کے لیے پاک فوج کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی خدمات فراہم کر دی گئیں۔ہیلی کاپٹر کی مدد سے گراؤنڈ کو خشک کیا جارہا ہے۔اس موقع پر چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہم ہیلی کاپٹر بھیجنے پر پاک فوج کے مشکور ہیں۔یاد رہے کہ میچ ٹھیک 7بجے شروع ہونے کا امکان ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp