روز ٹیلر انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے فٹ قرار، ٹوڈ ایسٹل بھی پلیئنگ الیون میں شامل

آکلینڈ۔ : نیوزی لینڈ کے میڈیکل سٹاف نے مایہ ناز مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر کو انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے مکمل طور پر فٹ قرار دے دیا، ٹوڈ ایسٹل بھی پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ ٹیلر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ تیسرا اور آخری ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے تاہم نیوزی لینڈ میڈیکل سٹاف نے فٹنس ٹیسٹ کے بعد انہیں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے کلیئر قرار دے دیا، ٹوڈ ایسٹل کو زخمی مچل سینٹنر کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp