نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمن ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ (کل)کھیلا جائے گا،

, نیوزی لینڈ کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

آکلینڈ۔ : نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا، میزبان نیوزی لینڈ کو سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 8 رنز، دوسرے میچ میں 106 رنز جبکہ تیسرے میچ میں ایک رن سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 3-0 سے وائٹ واش کیا تھا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp