پاکستانی کیوئسٹس نسیم اختر، حارث اور شہباز ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچز میں (کل)ایکشن میں دکھائی دیں گے

ینگون ۔ : تینوں پاکستانی کیوئسٹس محمد نسیم اختر، حارث طاہر اور محمد شہباز انیسویں ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچز میں (کل) جمعرات کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میانمار میں جاری چیمپئن شپ میں محمد نسیم اختر اور حارث طاہر اپنے اپنے گروپس میں دو، دو میچز جیت کر ناقابل شکست ہیں جبکہ شہباز نے ایک میچ جیتا اور ایک میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، گروپ بی میں پاکستانی کیوئسٹ محمد نسیم اختر اپنے آخری گروپ میچ میں روایتی حریف بھارتی کیوئسٹ سپراش پہروانی کے مدمقابل ہوں گے، گروپ سی میں پاکستان کے حارث طاہر کا آخری میچ میں بھارتی کیوئسٹ میہول سیانی سے مقابلہ ہو گا جبکہ گروپ ڈی میں پاکستانی کیوئسٹ محمد شہباز کو بھارت کے شعیب خان کا چیلنج درپیش ہو گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp