ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ ،

, انتظامات کا جائزہ لیا

لاہور : ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میںکیے گئے انتظامات کاجائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اردگرد سے بارش کے پانی کو نکال دیا گیا ہے تاکہ شائقین کرکٹ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے پارکنگ کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp