پی ایس ایل فائنل ،کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کراچی : کراچی میں پاکستان سپرلیگ کرکٹ کے انعقاد ک موقعے پر مئیر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر کے ایم سی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیکل کی سہولیات سے آراستہ ایمبولینس موجود ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کی چیئرپرسن میڈیکل کمیٹی ناہید فاطمہ نے سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈاکٹر بیربل گینانی کے ہمراہ نیشنل اسٹیڈیم میں کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کے ایم سی کے ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسزڈاکٹر بیربل گینانی کا کہنا تھا کہ24مئیر کراچی کی ہدایت پر24 سے 26 اپریل تک تمام13 اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ ہوگا

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp