وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ کا یوسف رضاگیلانی کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی

, آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم سمیت نامزد ملزمان اور انکے وکلا کو حاضری ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیدیا

کراچی : وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی عدم حاضری پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نامزد ملزمان اور انکے وکلا کو حاضری ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دیدیا ہے ۔بدھ کو کراچی میں موجود وفاقی انسدادبدعنوانی کی عدالت میں ٹڈاپ اسکینڈل کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت میں مقدمات میں نامزد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پیش نہیں ہوسکے۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نامزد ملزمان اور انکے وکلا کو ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 26 مارچ تک ملتوی کردی۔۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔۔مقدمات میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔مقدمے میں 10 ملزمان اشتہاری بھی قرار دیے جاچکے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp