ڈالر کی قیمت میں اضافے سے قرضوں میں تقریباً900ارب کا اضافہ ہو گیا ‘ پی ٹی آئی

, ملک میں بے چینی کی لہر پرحکمرانوںاور مرکزی بینک کی تشویش کا باعث ہے ‘ جمشید چیمہ کی میڈیا سے گفتگو

لاہور : تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت میں کلیدی حصہ ڈالنے والے شعبوں کی ترقی کیلئے قطعاًکوئی کام نہیں کیا ، معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا نہ کرنے کا نتیجہ ہے کہ آ ج عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو دبائو میں لانے کیلئے کھیل کھیل رہے ہیں اور حکمران خاموشی تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ڈالر نے روپے کوجس طرح پچھاڑا ہے اس کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور یہ منفی ریکارڈ بھی موجودہ حکومت کے حصے میں ہی آیا ہے ۔
ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی قرضوں میں ایک اندازے کے مطابق 800سے 900ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پور ے ملک میں بے چینی کی لہر دوڑی ہوئی ہے جبکہ حکمرانوںاور مرکزی بینک کی جانب سے مکمل خاموشی تشویش کا باعث ہے ،حکمران جاتے ہوئے ملک کی نائو کو ڈبونے سے باز رہیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ معیشت کی رقی میںزراعت، صنعت اور سروسز کے شعبوں کا کلیدی کردار ہے لیکن حکمرانوں نے انکے استحکام کیلئے سرے سے کوئی کام نہیں کیا بلکہ اپنی من مانی پالیسیاں نافذ کی گئیں جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp