انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی

کراچی : انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ 30مارچ کو ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔ جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں مقتول کے والد اشتیاق اور ان کے وکیل پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے 8 اے سی ایل سی کے گرفتار اہلکاروں کو پیش کیا گیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد ملزم طارق رحیم کی عبوری ضمانت میں توسیع بھی کر دی ۔ 30مارچ کو ہونے والی سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp