آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کیلئے چیئرمین سینٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ،وزراء دفاع،اطلاعات اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے پیغامات پر مشتمل نیا پرومو جاری کر دیا

راولپنڈی ۔ 21مارچ : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے لئے چیئرمین سینٹ ،سپیکر قومی اسمبلی ،وزراء دفاع،اطلاعات اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے پیغامات پر مشتمل نیا پرومو جاری کر دیا ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے نئے پرومو میںچیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ آئیں اپنے وطن عزیز کو پرامن اور خوشحال بنائیں ،ہر ایک پاکستانی نے پکارا پاکستان ،امن کا نشانہ یہ ہمارا پاکستان۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ امن کا نشان ہمارا پاکستان ہم سب کی مشترکہ جستجو ہے ۔ وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ مضبوط دفاع محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے۔وزیر مملکت اطلاعات،نشریات ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم سب متحد ہو کر تمام تقسیم اور تفریق کی لکیروں کو مٹا کرایک ہوجائیں ۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ پاکستان ہم سب کا پاکستان ہے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp