یوم ِ پاکستان ،پاک بحریہ نے اپنا نیا ملی نغمہ’’موجوں پہ قدم‘‘اور خصوصی پرومو’’پاکستان مبارک‘‘ریلیز کردیا

ملی نغمہ’’موجوں پہ قدم‘‘ پاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے‘ترجمان پاک بحریہ

لاہور : یوم ِ پاکستان کے موقع پر پاک بحریہ نے اپنا نیا ملی نغمہ’’موجوں پہ قدم‘‘اور خصوصی پرومو’’پاکستان مبارک‘‘ریلیز کردیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملی نغمہ’’موجوں پہ قدم‘‘ پاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ خصوصی پرومو ’’پاکستان مبارک‘‘وطن سے محبت کی سرشاری اور اس جذبے سے وابستہ خدمت کی وہ کرن ہے جو جغرافیائی اور مذہبی تقسیم سے بے نیاز ہمارے مستقبل کو روشن کر رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp