پیپلز پارٹی نے سندھ سے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی

, ن لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

کراچی : پیپلز پارٹی نے سندھ سے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی۔ مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کا دور قریب ہے اور سساسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے ۔سیاسی رہنما اپنے مفادات کے پیش نظر اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں اور ایسا ہی کچھ سندھ میں بھی ہوا جہاں پیپلز پارٹی نے سندھ سے مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ گرا دی۔مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پیپلزپارٹی رہنماؤں نے ہمایوں خان کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے انکی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp