ارم عظیم فارقی جیسے لوگ پارٹی کے لیے دھبہ ہیں،ایم کیو ایم بہادر آباد

کراچی : ترجمان ایم کیوایم پاکستان بہادرآبادنے ارم عظیم فاروقی کو ماہر نفسیات سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ان جیسے لوگ پارٹی کے لیے دھبہ ہیں۔ایم کیوایم پاکستان کی سابق رہنما ارم عظیم فاروقی کے وڈیو بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان بہادرآباد نے کہا کہ انہوں نے سینیٹ الیکشن میں پیسے لے کر پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا، ایسے لوگ پارٹی کے لیے دھبہ ہیں۔واضح رہے کہ ارم عظیم نے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی اور عامر خان پر کڑی تنقید کی اور الزام لگایا کہ خالد مقبول صدیقی امریکا میں جہاں رہتے وہاں رشتہ بھجوا دیا کرتے تھے جبکہ عامر خان انہیں ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے رہتے تھے ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp