کابل : خودکش دھماکے میں 26 افراد ہلاک ‘18 افراد زخمی

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 26 افراد ہلاک اور 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔بدھ کو یہ خودکش حملہ کابل کے سخی مزار کے قریب اس وقت ہوا جب وہاں جشنِ نوروز منایا جا رہا تھا۔وزارتِ داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور پیدل چلتا ہوا آیا اور وہ مزار کے اندر موجود افراد کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔
نائب ترجمان نے بتایا کہ اپنے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو روکا تو اس نے کابل یونیورسٹی کے نزدیک علی آباد ہسپتال کے قریب ا±س نے اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا۔ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔کابل کے سخی مزار کا شمار شہر کے بڑے مزاروں میں ہوتا ہے۔اس سے قبل بھی سخی مزار پر یومِ عاشورہ کے موقع ہونے والے دھماکے میں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp