سندھ بالخصوص ٹھٹھہ میں لوڈ شیڈنگ کے معاملہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو کا توجہ مبذول نوٹس

اسلام آباد ۔ : پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے سندھ بالخصوص ٹھٹھہ میں لوڈ شیڈنگ کے معاملہ پر توجہ مبذول نوٹس جمع کرا دیا۔ بدھ کو سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے توجہ مبذول نوٹس میں وزیر پانی و بجلی کی توجہ ٹھٹھہ سمیت سندھ میں لوڈ شیڈنگ کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلہ کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp