ضلع جیکب آبادمیں26مارچ سے ووٹوں کااندراج شروع ہورہاہے،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

جیکب آباد : ضلع جیکب آبادمیں26مارچ سے ووٹوں کااندراج شروع ہورہاہے :ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پرویز کلوڑ کا ووٹرایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ووٹرایجوکیشن کمیٹی جیکب آبادکااجلاس الیکشن آفس میں ضلعی الیکشن کمشنر پرویزاحمد کلوڑ کی صدارت میں ہوا جس میں صحافی عبدالرحمن آفریدی ،عباس نائچ،سابق یوسی ناظم رفیق سومرو، کونسلر دیوآنند ،قمر بانو، سماجی رہنماء خادم حسین اوڈھانو،لال بخش اوڈھوودیگر نے شرکت کی اجلاس میں عورتوں کے ووٹوں کے اندراج اور ووٹ کاسٹنگ بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پرغورکیاگیا ضلعی الیکشن کمشنر پرویزاحمد کلوڑنے کہاکہ 26مارچ سے ووٹوں کا اندراج شروع ہورہاہے جو24اپریل تک جاری رہے گاعوام اپنے ووٹ کا اندراج کرائے تاکہ وہ آئندہ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرسکیں انہوںنے بتایاکہ نادرا کی جانب سے بنائے گئے شناختی کارڈ کی تصدیق کے بعد 2016سے اب تک 44694نئے ووٹ داخل کیے گئے ہیں جن کی گھر گھر جاکر الیکشن کے عملے نے تصدیق کی انہوںنے بتایاکہ 2095ووٹ فوت ہونے اوردیگر وجوہات پر ختم کیے گئے ،انہوں نے کہاکہ 26مارچ سے پورے ضلع میں ووٹوں کی تصدیق کے لیے 105ڈسپلے سینٹر قائم کیے جائیں گے عوام ڈسپلے سینٹر کادورہ کریں انہوںنے بتایاکہ ضلع میں عورتوں کے داخل ووٹ کی شرح 30سے 40فیصد ہے جو انتہائی کم ہے جس کوبڑھانے کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں اجلاس میں اقلیتی برادری کے ووٹوں کے اندراج کے لیے خصوصی نادراوین دینے کابھی مطالبہ کیاگیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp