بین الاقوامی تعاون ،ْہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،ْ ملیحہ لودھی

خوشحالی اور انصاف والی دنیا کیلئے برداشت کی اقدار، یک جہتی، ہم آہنگی اور اکھٹے مل کر کام کرنا ہوگا ،ْ تقریب سے خطاب

نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل نمائندہ ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تعاون ،ْہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،ْ خوشحالی اور انصاف والی دنیا کیلئے برداشت کی اقدار، یک جہتی، ہم آہنگی اور اکھٹے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں نوروز کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر ملیحہ لودھی نے کہاکہ اب دنیا بھر میں عدم برداشت، پرتشدد شدت پسندی بڑھ رہی ہے اور بڑھتے ہوئے تنازعات سے دنیا بھر کو خطرات لاحق ہیں، ان حالات میں نوروز امید کی کرن ہے اور نئی شروعات کا پرامیدی پر مبنی پیغام ہے، ہم اس سے برداشت، مکالمے کے فروغ اور عوام کے درمیان مصالحت سے امن قائم کرسکتے ہیں۔
انہوں نے نوروز کے پیغام کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ہزاروں سالوں سے عوام ثقافت، مذہب اور زبان سے قطع نظر اس دن کی اقدار کے تبادلہ اور عہد کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خوشحالی اور انصاف والی دنیا کیلئے برداشت کی اقدار، یک جہتی، ہم آہنگی اور اکھٹے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ نوروز برادری کی علامت ہے کیونکہ اس روز رات اور دن کا دورانیہ برابر ہوتا ہے اور برابری کا یہ وہی جذبہ ہے جس کی بنیاد پر اقوام متحدہ بنائی گئی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئیٹرس کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp