وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا

اسلام آباد : وفاقی کابینہ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔بدھ کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے رمضان ریلیف پیکج کی سمری منظوری کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے ،رمضان پیکیج کے تحت 1ارب 72کروڑ روپے سبسڈی دینے کی تجویز ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکیج کے تحت 22اشیائے ضروریہ گھی، چینی، دالیں، ککنگ آئل، آٹا مشروبات، چائے، بیسن اور کھجوروں پر سبسبڈی دینے کی تجویز ہے، رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سینکڑوں اشیاءپر اپنا منافع بھی کم کرے گی۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج شام 4بجے وزیر اعظم آفس میں منعقد ہوگا،اجلاس میں اہم قومی امور پر غور کیا جائے گا اور کئی ایم او یوز اور تقرریوں کی منظوری دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp