پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا فروشوں، ناقص اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں اور ملاوٹ زدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں گٹکا فروش کی دکان سیل کر کے 600پیکٹ گٹکا برآمد کیے گئے-ادھر ناقص اشیاءکے استعمال پر جوہر ٹاﺅن میں 3فاسٹ فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے، 4فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ کردیا گیا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp