ن لیگ میں بھونچال، عدالت نے ایک اور رہنماء پر نا اہلی کی تلوار چلا دی
لاہور : : لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے مسرور نواز جھنگوی کو نا اہل قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مسرور نواز جھنگوی کی نا اہلی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ مسرور نواز جھنگوی 6 کیسز میں ملوث ہیں ۔مسرور نواز جھنگوی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ان کا نام شدولڈ فورتھ لسٹ میں شامل ہے،
مولانا مسرور 13 دسمبر 2016 کو ضمنی الیکشن میں کامیاب ہوئے۔سماعت کے دوران ہی عدالت نے مسرور نواز جھنگوی کو نا اہل قرار دے دیا۔ یاد رہے کہ مسرور نواز جھنگوی 2016ء میں پی پی 78 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے تھے۔
تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018