ایون فیلڈ پراپرٹیز ، احتساب عدالت نے متفرق درخواست پر فیصلہ سنا کر درخواست نمٹا دی

واجد ضیا جو کہیں وہ پتھر پر لکیر نہیں ہے، وکیل صفائی کو سوال اُٹھانے کا حق ہے۔ جج کے ریمارکس

اسلام آباد : : ایون فیلڈز پراپرٹی سے متعلق نواز شریف کی متفرق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت نے درخواست نمٹا دی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ گواہ کے بیان کے دوران اٹھائے گئے سوالات پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ واجد ضیا بطور گواہ بیان ریکارڈ کروائیں وکیل صفائی کو سوال اٹھانے کا حق حاصل ہے ۔ دوران سماعت جج محمد بشیر نے ریمارکس دئے کہ واجد ضیا کی بات پتھر پر لکیر نہیں ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ درخوست گزار نے غیر متعلقہ دستاویزات پر اعتراض کیا تھا ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp