ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے، احسن اقبال

چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی ،ْوزیر داخلہ کی میڈیا سے بات چیت , نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پراتفاق کرلیں گے

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں شامل 600 افراد کے نام کابینہ کو بھجوادیئے ہیں ،ْیہ نام اگست 2016 کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے ،ْچوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کریگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پارٹی امور، پارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں اور چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت شروع کردی ہے، جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پراتفاق کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں، ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی،عدم شفافیت یا التواء کا شکارہوں

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp