میرا ورون دھون کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا ،ارمان ملک

ممبئی ۔ : بالی وڈ گلوکار ارمان ملک نے کہا ہے کہ میرا اداکار ورون دھون کے ساتھ کام کرنے کا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق گلوکار ارمان ملک نے کہا ہے کہ اداکار ورون دھون کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا اور جب مجھے فلم ’’اکتوبر ‘‘ کے لئے گانے کی پیشکش کی گئی تو مجھے لگا کہ میں چاند پر پہنچ گیا ہوں اور میرا یہ خواب فلم ’’اکتوبر ‘‘ کے لئے گائے گئے گانے ’’ٹھہر جا‘‘ سے سچ ثابت ہو گیا ہے، یہ گانا اداکار ورون دھون پر فلمبند کیا گیا ہے جس کے لئے میں بے حد پرجوش اور خوش ہوں۔ ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم ’’اکتوبر‘‘ میں اداکار ورون دھون اور نئی اداکارہ بنیتا سندھو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp