CJP May Come To Stadiam To Watch Match

پی ایس ایل کا دوسرا ایلیمنیٹر دیکھنے کیلئے انتہائی اہم شخصیت کے سٹیڈیم آنے کا امکان

لاہور : پاکستان سپرلیگ تھری کے دوسرے ایلیمنیٹر مقابلے میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز آج قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے اور میچ دیکھنے کےلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے سٹیڈیم آنے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیڈیم کے وی وی آئی پی انکلوژر میں سیٹیں مختص کردی گئی ہیں اور چیف جسٹس سٹیڈیم آنے یانہ آنے کا فیصلہ لاہور پہنچنے کے بعد ہی کریں گے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ لاہور میں اس وقت موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ خطرے میں پڑ گیا، بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا تو کراچی کنگز فائنل میں پہنچ جائے گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp