پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا کامیاب انعقاد امن و امان کی بہتر صورتحال کی غمازی کرتا ہے،

یہ موجودہ جمہوری حکومت کے ویژن کے تحت واضح پالیسی کا ثمر ہے، صوبائی حکومتوں کے تعاون اورمسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشت گردی مٹ رہی ہے، ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی کھیلوں کی واپسی اورکھیل کے میدان آبادہو رہے ہیں، , وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ۔ : وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا کامیاب انعقاد امن و امان کی بہتر صورتحال کی غمازی کرتا ہے، یہ موجودہ جمہوری حکومت کے ویژن کے تحت واضح پالیسی کا ثمر ہے، صوبائی حکومتوں کے تعاون اورمسلح افواج کی بے مثال قربانیوں سے دہشت گردی مٹ رہی ہے، ہمارے شہداء نے اپنے لہو سے امن کے دیئے جلائے، پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے عالمی کھیلوں کی واپسی اورکھیل کے میدان آبادہورہے ہیں۔
بدھ کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت کی دور رس پالیسیوں اور دانشمندانہ فیصلوں سے ملک ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں ملنے والے چیلنجزسے نبردآزما ہوکر آج پرامن،اندھیروں سے پاک پاکستان میں زندگی رواں ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن نے منشور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کر دکھائے ہیں۔
سابقہ ادوار میں صرف کھوکھلے نعرے لگائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی سے لاہور میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے کھیلوں کی سرگرمیاں فروغ پا رہی ہیں، قوم کا جذبہ بڑھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے لئے سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر حکومت پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے نجم سیٹھی کی قیادت میں پی سی بی نے گراں قدر کردار ادا کیا جو لائق تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لئے آنے والے شہریوں کا جذبہ اور ولولہ لائق تحسین ہے ،لاہور کے لوگوں نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔لاہور کی میزبانی پی ایس ایل کھلاڑیوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp