راؤ انوار کی گرفتاری ، سپریم کورٹ کا نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

جے آئی ٹی میں تحقیقاتی ایجنسیوں کے لوگوں کو شامل کیا جائے۔ وکیل راؤ انوار

اسلام آباد : : سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار آج سپریم کورٹ کےسامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر کی جانب سے حفاظتی ضمانت کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ عدالت نے راؤ انوار کے معاملے پر ایک جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم بھی دیا۔ جس پر راؤ انوار کے وکیل نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں ایجنسی بھی شامل کی جائے ، چیف جسٹس نے ایجنسی سے متعلق استفسار کیا تو وکیل نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی میں ملک کی ایجنسیوں کو شامل کی جائے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ آپ صاف صاف بتائیں ، ہمیں ڈائریکشن نہ دیں، جس پر راؤ انوار کے وکیل نے کہ تحقیقاتی کمیٹی میں آئی بی اور آئی ایس آئی کے افسران کو شامل کیا جائے۔ وکیل کی اس استدعا پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ایک سادہ کیس ہے۔ اس میں خفیہ ایجنسیوں کا کیا تعلق ہے؟

تاریخ اشاعت : بدھ 21 مارچ 2018

Share On Whatsapp